دنیا بھر میں بہت سے لوگ محبت کرتے ہیں اور شادی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن جب انہیں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے تو یہی جوڑے گھر سے بھاگ کر شادی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔
بھارت میں گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام دیکھنے میں آیا جس میں خاندان بھر کے تمام افراد نے شرکت کی اور اس شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
بھارتی ڈیزائنر کانکو تھاپا نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بزرگ جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں ہرش کو سر پر پگڑی اور گلے میں ہار پہنے جب کہ مرودو کو لال خوبصورت عروسی ساڑھی میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔