کپل شرما کا چونکا دینے والا وزن کیسے کم ہوتا ہے؟ فٹنس ٹرینر نے راز سے پردہ اٹھادیا

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی فٹنس میں تبدیلی گزشتہ عرصے میں کافی بار دیکھی جاچکی ہے لیکن اب حال ہی میں ان کی سامنے آنے والی ویڈیوز نے مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے کافی وزن کم کرلیا، کپل کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں،کپل شرما فروری سے سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ 2 گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

تاہم اب ان کے فٹنس ٹرینر نے 2015 میں ان کی فلم ‘کس کس کو پیار کروں’ میں کپل کا وزن کم کرنے سے متعلق کچھ راز افشا کیے ہیں۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں فٹنس ٹرینر یوگیش بھٹیجا نے کپل کی اب تک کی ٹرانسفارمیشن پر بھی بات کی۔

انہوں نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کپل کے لیے 21-21-21 دن والا حربہ استعمال کررہا تھا جس میں اس کا فیٹ کم ہونا تھا لیکن 2015 میں اس کے پاس زیادہ وقت نہیں تھا لہٰذا ہمیں اس کے ورزش کے لیے وقت نکالنا پڑا۔

یوگیش نے کہا کہ اس کا عملہ کافی مدد کررہا تھا، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کپل اپنے ایک گھنٹے کی ورزش کے دوران کہیں اور فوکس نہ کریں یا کوئی مداخلت نہ کرے، کپل کا فون تک اس کے پاس نہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا لوگ 2015 کی فلم کس کس کو پیار کروں میں کپل کو دیکھ کر صدمے میں چلے گئے تھے کیونکہ اس نے بہت زیادہ وزن کم کرلیا تھا۔

کپل کس طرح کے ورک آؤٹ کرتے ہیں؟

یوگیش بھٹیجا نے کہا کہ ورک آؤٹ بدلتے رہتے ہیں، ہمارا منصوبہ اچھی ورزش کرنا ہوتا ہے، کپل کوئی ایتھلیٹ نہیں ہیں جو ان کی ایک جیسی روٹین ہو، وہ اداکار ہیں، ٹی وی انڈسٹری سے تعلق ہے لہٰذا ان کا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہوجاتا ہے۔

یوگیش نے مزید بتایا کہ ورزش کی شدت کو پچھلے دنوں کے مقابلے میں 30 فیصد تک بڑھا دیا جاتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے وہ موجودہ وقت میں گزشتہ وقتوں سے زیادہ سنگین ورک آؤٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں