سپر اسٹار سلمان خان کے مداح دبنگ اسٹار کے رومانوی تعلقات سے بخوبی واقف ہیں لیکن اس سب کے باوجود اداکار کا کوئی بھی تعلق شادی تک نہ پہنچ سکا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کا تعلق برسوں خبروں کی زینت بنا رہا ،سلمان اور سنگیتا نے تقریباً 8 سال تک ڈیٹنگ کی اور بتایا جاتا ہے کہ جوڑے نے 1994 میں شادی کا ارادہ بھی کرلیا تھا لیکن آخری لمحات میں یہ شادی منسوخ کردی گئی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکار اور کامیڈین مشتاق خان نے سلمان کے ڈیٹنگ سالوں سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں، اس انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سنگیتا بجلانی کبھی سلمان خان سے ملنے ان کے سیٹ پر آئیں؟۔
اس کے جواب میں مشتاق خان نے بتایا کہ ‘ایسے سوال ہم سے کبھی پوچھے نہیں گئے لیکن بتاتا چلوں کہ سنگیتا بجلانی کو کبھی سلمان خان کے سیٹ پر ان سے ملنے آتے نہیں دیکھا گیا‘۔
مشتاق خان نے کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ جب ہم فلم ’ ویلکم‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تو سلمان خان اس وقت دبئی کے ہوٹل پہنچے تھے‘۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2007 میں ڈائریکٹر انیس بزمی کی فلم ’ ویلکم ‘ میں بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر، انیل کپور اور اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف 4 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرچکے ہیں اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔