بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنی پھوپھو کے جن سے تھپڑ کھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
سوہا علی خان نے حال ہی میں ہارر فلم’ چھوری 2 ‘ کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والا خوفناک تجربہ بھی شیئر کیا جس کی بدولت ان کے اہل خانہ کو کوٹھی جیسا گھر بھی چھوڑنا پڑا۔
سوہا علی خان نے بتایا کہ’ ماضی میں ہمارا خاندان پٹودی پیلس کے ساتھ والی بنی پیلی کوٹھی میں رہائش پذیر تھاجو بالکل کھنڈر جیسی تھی‘۔
سوہا نے پیلی کوٹھی سے متعلق اپنے خاندان کا ایک خوفناک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ ایک مرتبہ اس کوٹھی میں جن نے میری پھوپھو کو تھپڑ مادیا تھا اور ان کے چہرے پر اس تھپڑ کے واضح نشان بھی موجود تھے، اگرچہ میری اس وقت پیدائش نہیں ہوئی تھی لیکن اس کوٹھی کے آج تک خالی رہنے کی وجہ تو ضرور کچھ ہے، پھر اس ڈراؤنے واقعے کے بعد ہمارے خاندان نے راتوں رات اس کوٹھی کو خالی کردیا تھا‘۔
یاد رہے کہ بالی اداکارہ سوہا علی خان ان دنوں اپنی فلم چھوری 2 میں منفرد اور چونکا دینے والے کردار داسی ماں کے لیے خوب داد سمیٹ رہی ہیں، یہ فلم 2021 کی ہارر فلم چھوری کا سیکوئل ہے، جس میں نصرت بھروچا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔