بھارتی ٹی وی اداکار عامر علی نے 14سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عامر علی نے اپنی کم عمری کے دنوں کا ایک دردناک تجربہ بیان کیا۔
عامر علی نے بتایا کہ ’مجھے 14 سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے ٹرین میں سفر کرنا چھوڑدیا‘۔
عامر علی کے مطابق ’ یہ تجربہ اتنا تکلیف دہ تھا کہ اس نے میری سفر کی خواہش کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا، 14 سال کی عمر میں، میں نے پہلی مرتبہ ٹرین میں سفر کیا تھا ، اس سفر کے دوران مجھے غیر مناسب طور پر چھوا جاتا، شروعات میں، میں نے ڈر کر پیچھے کتابیں رکھنا شروع کردیں لیکن وہ کتابیں بھی چرالی گئیں اور پھر میں نے ٹرین کا سفر کرنا ہی چھوڑ دیا‘۔
اداکار نے مزید بتایا کیا ’اس واقعے کے بعد کچھ دوستوں نے میری مدد کی جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے اپنے ماضی کے تجربے کی وجہ سے فیصلہ کن نہیں ہونا چاہیے‘ ۔