بے نامی اتھارٹی گزشتہ 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: تین ممبران کی تعیناتیاں نہ ہونے سے بے نامی اتھارٹی گزشتہ 11 ماہ سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات مطابق ایف بی آر کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے کئی بار سمریاں ارسال کی گئیں جو اعتراضات کے بعد واپس آئیں اور پھر دوبارہ بھجوائی گئیں لیکن فائل پھر دبادی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اصولی طور پر ان تعیناتیوں کی منظوری دے دی تھی لیکن وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ 11 ماہ میں ایک بار بھی ایجنڈے پر نہیں آ سکا۔

بے نامی ایڈ جیوڈیکیٹنگ (Adjudicating) اتھارٹی گزشتہ 11 ماہ سے غیرفعال رہنے کی بنیادی وجہ 22 فیصد قومی دولت کا ملک کی ایک فیصد بااثر اشرافیہ کے پاس موجودہونا ہے۔

خبر کے مطابق ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی غیرفعال ہونے کے باعث ایف بی آر کسی بھی ریفرنس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں