لاہور: رواں سال کے 100دنوں میں موٹرسائیکل اور کار چوری کی4300 سے زائد وارداتیں

لاہور میں رواں سال کے 100دنوں میں موٹرسائیکل ، کار چھیننے اور چوری کی 4 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 2025 کے 100دنوں میں موٹرسائیکل اور کار چوری کی 4302 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چھیننے کی 217 وارداتیں اورکار چھیننے کی 5 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ رواں سال کے 100 دنوں میں موٹرسائیکل چوری کی 3668 وارداتیں اور کار چوری کی 86 وارداتیں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں